27 مارچ 2014 - 19:30
سعودی امداد پر عمران خان کی شدید تنقید

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ہے کہ شیعہ و سنی کے درمیان جنگ شروع کرنی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ابنا: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ہے کہ شیعہ و سنی کے درمیان جنگ شروع کرنی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمعرات کو اس ملک کی قومی اسمبلی میں کہا کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کو ہوا دیئے جانے کی سازش کی جارہی ہے۔ عمران خان نے پاکستان کے لئے ڈیڑہ ارب ڈالر کی سعودی امداد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت حتمی طور پر اس سعودی امداد کے اھداف کو واضح کرے۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مذھبی و سیاسی جماعتوں نے اس ملک کے حکام کو خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے کہنے پر اگر پاکستان نے شام کے امور میں مداخلت کی تو پاکستان کے عوام اس حوالے سے سراپا احتجاج بن جائینگے۔